شمالی کوریا نے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کو سیاسی فاحشہ‘قرار دے دیا

شمالی کوریا نے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کو سیاسی فاحشہ‘قرار دے دیا

پیانگ یانک:اقوام متحدہ میں امریکی سفیر ایک سیاسی فاحشہ ہیں،شمالی کوریا نے اپنے میزائل تجربات پر امریکی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلے کو ’سیاسی فاحشہ‘ قرار دے دیا۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی سینٹرل نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نکلی ہیلے ایک سیاسی فاحشہ ہیں ۔

جو ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ہم پر پابندیاں عائد کرنے اور دباو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ شمالی کوریا نے خبردار کیا کہ نکی ہیلے اپنی زبان کو قابو میں رکھیں ورنہ امریکی انتظامیہ کو ان کی بے وقوفی اور زبان درازی کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔