'اقتصادی مشاورتی کونسل نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی تجویز نہیں دی'

'اقتصادی مشاورتی کونسل نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی تجویز نہیں دی'
کیپشن: قیمتی گاڑیوں، سیل فونز اور پھلوں کی درآمدات پر ایک سالہ پابندی کی تجویز پر بات ہوئی ہے، اشفاق حسن۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن اشفاق حسن خان کہتے ہیں کہ کونسل نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی تجویز نہیں دی۔اشفاق حسن خان نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا ہے کہ اجلاس میں آئی ایم ایف کی بجائے سیل فون، لگژری گاڑیوں، پنیر، پھلوں اور مہنگی اشیاء کی درآمدات پر ایک سالہ پابندی کی تجویز پر بات ہوئی اور اس طرح 4 سے 5 ارب ڈالر بچائے جا سکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت کونسل اجلاس میں درآمدات کا حجم کم کرنے پر بات ہوئی۔ کسی رکن نے بھی آئی ایم ایف کے پاس جانے کی تجویز نہیں دی اور ہمیں تجاویز پرعملدرآمد کی ضرورت ہے۔

اشفاق حسن خان نے مزید کہا کہ ڈو نتھنگ والا معاملہ ناقابل قبول ہے۔ پنیر، قیمتی گاڑیوں، سیل فونز اور پھلوں کی درآمدات پر ایک سالہ پابندی کی تجویز پر بات ہوئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان اشیاء کی درآمدات روکنے سے 4 سے 5 ارب ڈالر بچائے جا سکتے ہیں اور ملکی برآمدات بڑھانے سے 2 ارب ڈالرز سے زائد ملکی سرمایہ میں شامل کئے جا سکتے ہیں۔