وفاقی کابینہ میں توسیع، چار نئے وزرا آج حلف اٹھائیں گے

وفاقی کابینہ میں توسیع، چار نئے وزرا آج حلف اٹھائیں گے
کیپشن: کابینہ میں شامل مراد سعید کے قلمدان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے 4 نئے وزرا کو شامل کرلیا گیا جس کے بعد وزرا و مشیران کی تعداد 26 ہو گئی۔نئے وزرا کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہو گی جس کے دوران صدر مملکت عارف علویٰ چار نئے وزرا سے حلف لیں گے۔

وفاقی کابینہ میں شامل نئے وزرا میں عمر ایوب خان کو توانائی، علی زیدی کو بحری امور اور محمد میاں سومرو کو نجکاری کا قلمدان سونپا جائے گا۔

کابینہ میں شامل مراد سعید کے قلمدان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں وزیر مملکت کا درجہ دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 20 اگست کو وزیراعظم عمران خان کی 21 رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا جس میں 16 وزرا اور 5 مشیر شامل تھے جس کے بعد شہریار آفریدی کو کابینہ میں شامل کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ کا قلمدان سونپا گیا۔