ایشیا کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم آج رات دبئی روانہ ہوگی

ایشیا کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم آج رات دبئی روانہ ہوگی

لاہور: ایشیا کپ میں شرکت کے لیے 15 رکنی پاکستانی ٹیم آج رات دبئی روانہ ہوگی۔

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہورہا ہے اور ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم میں سرفراز احمد، فخر زمان، آصف علی، امام الحق، شعیب ملک، شان مسعود، حارث سہیل، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، شاداب خان، محمد نواز، جنید خان، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔ ایونٹ کا پہلامیچ 15 ستمبرکو بنگلہ دیش اور سری لنکا کے مابین دبئی میں کھیلاجائے گاجبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ 16 ستمبرکو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا۔

 
ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش سمیت 6 ٹیمیں شریک ہیں اور ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا 19 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔