شاہ سلمان اور ولی عہد کی عارف علوی کو مبارک باد

شاہ سلمان اور ولی عہد کی عارف علوی کو مبارک باد

اسلام آباد:  عارف علوی کو صدرمملکت کا حلف اٹھانے پر دنیا بھر سے مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں اور اب خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے بھی مبارکبادی خطوط ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

سعودی گزٹ کے مطابق سعودی فرماں روا اور ولی عہد نے اپنے الگ الگ خطوط میں عارف علوی کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔فرماں روا شاہ سلمان نے خط میں لکھا ہے کہ

”اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر کے طور پر حلف اٹھانے پر عزت مآب کو مبارکباد کا پیغام دینا ہمارے لیے خوشی کا باعث ہے۔ ہم آپ کی صحت مندی اور خوشی کے لیے اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعاگو ہیں۔“