ورات کوہلی ریویو لینے میں دنیا کے بدترین کھلاڑی قرار

ورات کوہلی ریویو لینے میں دنیا کے بدترین کھلاڑی قرار
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور: انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے ورات کوہلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ورات دنیا کے نمبر ایک بلے باز ہیں، لیکن ریویو لینے کے معاملے میں وہ دنیا کے بدترین کھلاڑی ہیں۔‘

اوول ٹیسٹ کے دوران بھارتی کپتان وراٹ کوہلی نے 10 ویں اوور میں جیننگس اور 12 ویں اوور میں السٹر کک کے خلاف ریویو لیا اور دونوں ہی موقع پر فیصلہ بھارتی ٹیم کے خلاف گیا۔اس موقع پر سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ٹوئیٹر پر کہا کہ ”وراٹ دنیا کے نمبر ایک بلے باز ہیں، لیکن ریویو لینے کے معاملے میں وہ دنیا بھر میں سب سے ناکام کھلاڑی ثابت ہو رہے ہیں۔“

واضح رہے کہ کوہلی کو ریویو کے معاملے میں وکٹوں کے پیچھے دھونی کی کمی کا احساس ہو رہا ہے ، کیونکہ دھونی ایک روزہ میچز میں وکٹ کیپر ہوتے ہیں اور ہر ڈی آر ایس فیصلے میں ان کا بڑا ہاتھ ہوتا ہے ،یہی وجہ ہے کہ ایک روزہ میچوں میں کوہلی ہر ڈی آر ایس فیصلہ لینے کیلئے دھونی پر اعتماد کرتے ہیں۔