شاہد خاقان عباسی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

 شاہد خاقان عباسی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: فوٹو: انٹرنیٹ

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف بغاوت کی کارروائی کی درخواست پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سوال کیا کہ شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے؟

جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

'