وزیراعظم عمران خان اورچیف جسٹس میاں ثاقب کے درمیان آج ملاقات متوقع

وزیراعظم عمران خان اورچیف جسٹس میاں ثاقب کے درمیان آج ملاقات متوقع

سلام آبا د: وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے درمیان آج چار بجے ملاقات متوقع ہے جو سپریم کورٹ میں ہو  گی۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم عمران خان چیف جسٹس سے ملاقات کیلئے چار بجے سپریم کورٹ میں تشریف لائیں گے اور ان کے چیمبر میں ملاقات کریں گے جس دوران ڈیمز کی تعمیر سے متعلق لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا کیونکہ ڈیم فنڈز سب سے پہلے چیف جسٹس نے قائم کیا جس کے بعد وزیراعظم نے قوم سے خصوصی تقریر کرتے ہوئے تمام پاکستانیوں بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں سے ڈیم فنڈز میں عطیات جمع کرانے کی اپیل کی تھی۔


رپورٹ کے مطابق بظاہر تو یہی لگ رہا ہے کہ دونوں کی ملاقات ڈیمز کے حوالے سے ہی کی جا رہی ہے تاہم اس ملاقات میں کسی اور معاملے پر بھی بات چیت ہو گی یا نہیں۔ اس بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔