پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کی رفتار بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، چینی وزارت خارجہ

05:47 PM, 10 Sep, 2018

بیجنگ:پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے مستقبل اور تعاون کا تعین مشاورت سے کیا جائے گا۔دونوں ملکوں کے درمیان سی پیک کی رفتار بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے اور اس منصوبے پر مشاورت پاکستان کی معاشی اور سماجی ترجیحات کے مطابق ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ وزیر خارجہ وانگ ژی کے دورہ پاکستان کا مقصد روایتی دوستی کی تجدید تھا۔

انہوں نےکہا  کہ چین قومی مفادات کے مطابق دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کی مدد کرتا رہےگا، دونوں ممالک نے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون مزید مستحکم بنانے کا فیصلہ کیا ہے-

مزیدخبریں