برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کا ایک لاکھ 50 ہزا پاؤنڈ ڈیمز فنڈ میں دینے کا اعلان

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کا ایک لاکھ 50 ہزا پاؤنڈ ڈیمز فنڈ میں دینے کا اعلان
کیپشن: image by facebook

لندن : وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے ایک لاکھ پچاس ہزار پاؤنڈ ڈیمز فنڈ میں دینے کا اعلان کردیا، اووسیز پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ اب ملک کے لئے کچھ کرنے کا وقت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کو خشک سالی سے بچانے کے لئے ڈیمز فنڈ میں تنخواہیں اور عطیات دینے کا سلسلہ جاری ہے ، وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے زبردست خیر مقدم کیا۔

برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں رہنے والے پاکستانیوں نے ایک لاکھ پاؤنڈ دینے کا اعلان کردیا جبکہ آکسفورڈ میں مقیم پاکستانیوں نے ڈیم فنڈ میں پچاس ہزار پاؤنڈ دینے کا وعدہ کیا۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے فنڈریزنگ مہم کا پروگرام بھی بنالیا ہے اور سب پاکستانیوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی دعوت بھی دی۔

اووسیز پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ اب ملک کے لئے کچھ کرنے کا وقت ہے۔

واضح رہے گذشتہ روز وزیراعظم پاکستان نے اپنے خطاب میں ڈیم بنانے کے لیے قوم سے مدد مانگی تھی اور پیغام میں کہا تھا پاکستان بہت سے مسائل کا شکار ہے مگر سب بڑا مسئلہ پانی کی کمی ہے، ڈیم بنانا ناگزیر ہوگیا ہے، ڈیم نہ بنائے تو 2025میں پاکستان میں خشک سالی شروع ہوجائے گی، پاکستان میں قحط پڑسکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپیل کی ڈیم بنانے کے لئے آج سے جہاد کرنا ہے، اوورسیز پاکستانی کم ازکم ایک ہزارڈالر ڈیم فنڈز میں بھیجیں ، چیف جسٹس اورپرائم منسٹر فنڈزکو ضم کیا جارہا ہے، یقین دلاتا ہوں قوم کے پیسے کی خود حفاظت خود کروں گا۔