یوم عاشور، وزیراعلیٰ پنجاب کا سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے فضائی دورہ

یوم عاشور، وزیراعلیٰ پنجاب کا سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے فضائی دورہ
وزیر قانون راجہ بشارت اور انسپکٹر جنرل پولیس بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھے۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور کے فضائی دورے کے دوران یوم عاشور پر سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا اور حکام کو مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور انسپکٹر جنرل پولیس بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھے۔


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم عاشور پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر پر جلوسوں کے روٹس اور پولیس کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ وزیراعلی نے اندرون شہر، کربلا گامے شاہ، انارکلی، اسلام پورہ، ٹھوکر نیاز بیگ اور دیگر علاقوں کا فضائی جائزہ لیا-

وزیراعلی نے سیکورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے سیکورٹی انتظامات کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ یوم عاشور پر پنجاب حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کے لئے بہترین انتظامات کئے ہیں۔ پولیس اور انتظامیہ وضع کردہ سیکورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انشاء اللہ پنجاب حکومت کے اقدامات سے یوم عاشور پرامن رہے گا-