معاشی اصلاحات میں ناکامی، آئی ایم ایف 16 ستمبر کو اہم مشن پاکستان بھجوائے گا

معاشی اصلاحات میں ناکامی، آئی ایم ایف 16 ستمبر کو اہم مشن پاکستان بھجوائے گا
کیپشن: ایس او ایس مشن معاشی مشاورت کے لیے پاکستان آئے گا۔۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ اے ایف پی

اسلام آباد: پاکستان کے بڑھتے مالیاتی خسارے، ٹیکس اہداف کے حصول میں ناکامی اور توانائی سیکٹر کے نقصانات سے آئی ایم ایف پریشان ہو گیا اور 16 ستمبر کو ایس او ایس مشن بھجوانے کا اعلان کر دیا۔

وزارت خزانہ حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس او ایس مشن معاشی مشاورت کے لیے پاکستان آئے گا جہاں مشن کو ٹیکس آمدن پربریفنگ دی جائے گی۔ مشن کے ساتھ ٹیکس ہدف کے حصول پر بات چیت اور مالی خسارہ کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ توانائی کے خسارے کم کرنے کے لیے بھی مشاورت ہو گی۔ ایس او ایس مشن معاشی ڈکٹیشن نہیں دیتا، ایس او ایس مشن منی بجٹ بنوانے نہیں آ رہا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کو قرض کے حصول کے دوران متعدد یقین دہانیاں کروائی گئی تھیں اس کے باوجود بڑھتے مالی خسارے، ٹیکس اہداف کے عدم حصول اور توانائی سیکٹر کے نقصانات سے آئی ایم ایف نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور 16 ستمبر کو ایس او ایس مشن بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔