پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات پہلا دور مکمل

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات پہلا دور مکمل
کیپشن: Image Source: File Photo

بنکاک: پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ہوا ، ایف اے ٹی ایف کی جانب سے 125 اضافی سوالات پر ارسال رپورٹ کا جائزہ بھی پیش کیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ، پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ہوا جس میں پاکستان نے رواں اپریل سے اگست تک کے اہداف میں پیشرفت سے آگاہ کیا۔ایف اے ٹی ایف اور پاکستان کے مابین مذاکرات کے پاکستانی وفد کی قیادت وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کر رہے ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق ،  پہلے دور کے دوران پاکستان کی جانب سے شرکا کو کالعدم تنظیموں کے اثاثے منجمد اور سرگرمیاں روکنے پر بریفنگ دی گئی، کسٹم حکام نے کرنسی کی غیر قانونی ترسیل پر قابو پانے سے متعلق اقدامات بتائے۔

 

پاکستانی حکومت کی جانب سے سونے کا کاروبار رجسٹرڈ بنانے پر بات چیت کی گئی اور سونے کے لین دین میں شناختی کارڈ نمبر ضروری قرار دینا بھی موضوع بحث بنا۔ پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک گروپ کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہو گا۔