مظلوم کشمیریوں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے, فردوس عاشق اعوان

مظلوم کشمیریوں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے, فردوس عاشق اعوان
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیری شہدائے کربلا کے راستے پر چل رہے ہیں، ان کے حوصلوں کو آزمانے والوں کو شکست ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق ،  معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، یوم عاشور ہمیں یہ درس دیتا ہےکہ مظلوم کا ساتھ دیا جائے اور حق سچ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آج کشمیر میں ظلم کا بازار گرم ہے، کرفیو کا 39 واں روز ہے، پوری وادی ہی جیل بنی ہوئی ہے، اشیائے خورونوش اور ادویات کی شدید قلت ہے، جنت نظیر وادی کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔