کربلا میں یوم عاشور کے موقع پر پل گرنے سے درجنوں افراد ہلاک اور زخمی

کربلا میں یوم عاشور کے موقع پر پل گرنے سے درجنوں افراد ہلاک اور زخمی
کیپشن: Image Source: File Photo

بغداد: عراق کے شہر کربلا میں یوم عاشور کے موقع پر پل گرنے سے بھگدڑ میچ گئی جس کے نتیجے میں  درجنوں افراد کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 

بین اقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ، واقعہ کربلا میں ایک پل گرنے کے بعد مچنے والی بھگدڑ کے باعث پیش آیا۔ اس افسوسناک واقعے میں 31 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ایمبیولینسوں کے ذریعے مختلف ہسپتالوں میں لے جایا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

 

خیال رہے کہ یوم عاشور کے موقع پر لاکھوں افراد کربلا میں پہنچ کر ماتم اور عزاداری کرتے ہیں جبکہ مختلف مجالس میں بھی شریک ہوتے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب زائرین عاشورہ کے جلوس میں شریک تھے۔ ہجوم کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔