کورونا وائرس'ملک بھر میں مزید6افراد جاں بحق،441 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس'ملک بھر میں مزید6افراد جاں بحق،441 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد :مہلک وبا کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید6 افراد دم توڑ گئے ، مرنے والوں کی مجموعی تعداد6 ہزار365 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے 441 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 855 تک پہنچ گئی ۔

ملک بھرمیں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد5ہزار540 رہ گئی ہے اور اب تک 2 لاکھ 87 ہزار 950 کورونا متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں،550کی حالت تشویشناک ہے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 25 ہزار 81 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک ملک بھر میں کورونا کے 28 لاکھ50 ہزار 121 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 115 ہوگئی۔ پنجاب 97 ہزار 461، خیبرپختونخوا میں 36 ہزار 755، بلوچستان میں 13 ہزار321، اسلام آباد میں 15 ہزار 804، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار 356 اور گلگت میں 3 ہزار 137 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 213 اور سندھ میں 2 ہزار 436 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 256، اسلام آباد میں 177، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 73 اور آزاد کشمیر میں 65 ہو گئی ہے۔

پاکستان کے 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں اور ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اور قرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔