پاکستان کی ٹیم خطرناک حریف ہے، بھارتی آل راؤنڈر گوتم گھمبیر

پاکستان کی ٹیم خطرناک حریف ہے، بھارتی آل راؤنڈر گوتم گھمبیر

ممبئی : بھارت کے سٹار بلے باز گوتم گھمبیر نے  پاکستان کو خطرناک حریف قرار دیدیا۔

سابق بھارتی اوپنر کا کہنا ہے کہ گرین شرٹس غیر یقینی کارکردگی کے لئے مشہور ہیں،وہ کسی ٹیم کو ہراسکتے ہیں اور ہار بھی سکتے ہیں، پاکستان کرکٹ ہمیشہ سے ایسی ہی ہے،ان کے پاس کئی اعلیٰ پائے کے کرکٹرز بھی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بابر اعظم ہیں اس کے بعد  140کی رفتار سے بولنگ میں گیند کو سوئنگ کرنے کی مہارت رکھنے والے شاہین شاہ بھی دستیاب ہیں جب کہ حارث رؤف اور چند نوجوان پیسرز کی موجودگی میں پاکستان کی قوت کا غلط اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔

گوتم گھمبیر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں کم بیک کی گنجائش نہیں ہوتی،بھارت کا روایتی حریف کیخلاف ورلڈکپ ریکارڈ شاندار ہے، یواے ای میں توقعات کا دباؤ بھی بلو شرٹس پر ہوگا، ذرا سی غفلت نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔