اسلام آباد میں ایک دفعہ پھر بارش نے تباہی مچا دی ،ویڈیو وائرل 

Weather Forecast,Lahore Weather,Summer Vocation,Islamabad Rain,G-10,G-11

لاہور کیساتھ ساتھ اسلام آباد راولپنڈی جڑواں شہروں میں وقفہ وقفہ سے بارش نے تباہی مچادی ،اسلام آباد کی سڑکیں گلیاں ،ند ی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں ،اسلام آباد کے بعض سیکٹر تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔ 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سید پور ویلج اور دیگر پہاڑوں پر موسلادھا ر بارش سے نالے بھر گئے۔نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کا بڑا ریلہ داخل ہونے سے سطح اچانک 18 فٹ سے اوپر پہنچ گئی۔

1537f0142bfcdeb0f2c383ac3fb7544c

اسلام آباد کے مقابلہ میں راولپنڈی میں بارش میں تیزی نہ ہونے کے باعث صورتحال بہتر جبکہ اسلام آباد جی ٹن، ایف الیون سمیت دیگر سیکٹرز میں گاڑیاں پانی میں تیرتی رہیں جبکہ گھروں میں پانی داخل ہونے سے شہریوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا ، لوگ اپنی مدد آپ کے امدادی کاموں میں مصروف رہے اور انتظامیہ کی مدد کے منتظر رہے۔

 فلڈ آفیسر ریسکیو 1122 کے مطابق کٹاریاں کے مقام پر پانی کا بڑا ریلہ نالہ لئی میں داخل ہوا ہے، گوالمنڈی پر واٹر لیول ڈیٹا سنسر واٹر لیول بارے انفارمیشن دےرہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے  واسا راولپنڈی ہائی الرٹ ہے اور عملہ و ہیوی مشینری فیلڈ میں موجود ہے ۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا راجہ شوکت محمود کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ اگلے دو روز تک بھی جاری رہنے کا امکان ہے ۔