راول ڈیم میں اضافی پانی آگیا ،سائرن بج گئے ،قریبی آبادیوں کو الرٹ کر دیا گیا 

Rawal Dam,Islamabad,Pakistan ,

اسلام آباد میں واقع راول ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہو چکی ،ڈیم میں اضافی پانی آنے سے روکنے کیلئے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،سائرن بجا کر قریبی آبادیوں کو الرٹ کیا گیا ۔

راول ڈیم انتظامیہ کا کہنا ہے اسلام آباد میں بارشوں کے بعد ڈیم میں پانی اپنی حد مقرر تک پہنچ گیا ہے ،اضافی پانی کو روکنے کیلئے سپیل ویز کھولے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے ۔

انتظامیہ کے مطابق سطح سمندرکے لحاظ سے ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی کل گنجائش 1752 فٹ ہے ، ڈیم سے ایک فٹ تک پانی کم کیا جائے گا ۔

 ایس ڈی او حسن عباس بخاری کے مطابق ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہونے پر اسپل ویزکھولے گئے ، سطح سمندرکے لحاظ سے ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی کل گنجائش 1752 فٹ ہے ۔

 راول ڈیم میں پانی کی سطح کا لیول 1752 فٹ تک پہنچ چکا ہے ، حسن عباس بخاری نے بتایا کہ اسپل ویزکھولنے سے قبل سائرن بھی بجایا گیا، سائرن بجانے کا مقصد قریبی آبادی اور نشیبی علاقے کو الرٹ کرنا ہے ،ڈیم کے سپل ویزکچھ گھنٹے کھلے رہیں گے ۔