ملکی تاریخ کے بدترین سیلاب سے 500 بچوں سمیت 1400 کے قریب لوگ جاں بحق ہوگئے

ملکی تاریخ کے بدترین سیلاب سے 500 بچوں سمیت 1400 کے قریب لوگ جاں بحق ہوگئے

لاہور: ملکی تاریخ کے بدترین سیلاب سے 500 بچوں سمیت 1400 کے قریب لوگ جاں بحق ہوئے ۔ ساڑھے سات لاکھ مویشی سیلاب میں بہہ گئے ، دنیا بھر سے امداد سامان کی ترسیل جاری ہے لیکن متاثرین کی مشکلات کم نہیں ہو پا رہی ہیں

تفصیلات کے مطابق سیلاب سے اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید پانچ افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 1396 تک پہنچ گئی ۔ 500 بچوں سمیت 617 مرد اور 280 خواتین لقمہ اجل بن گئیں ۔

این ڈی ایم اے کے مطابق چار ہزار بچوں سمیت 12 ہزار 728 افراد زخمی ہیں ، لوگوں کی جمع پونجی ، گھر اور مال مویشی سیلاب اپنے ساتھ بہا کر لے گیا ۔ سیلاب سے متاثرہ گھروں کی تعداد 17 لاکھ 43 ہزار سے تجاوز کر گئی جس میں سے پانچ لاکھ 68 ہزار گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں ۔ 6 ہزار 674 کلومیٹر سڑکیں اور 269 پل سیلاب میں بہہ گئے ۔

سندھ میں سب سے زیادہ ڈیڑھ کروڑ آبادی متاثر ہوئی ، بلوچستان میں 92 لاکھ اور پنجاب کے 48 لاکھ عوام سیلاب سے متاثر ہوئے ۔ حکومت اب تک متاثرین میں 28 ارب روپے سے زائد کی کیش امداد تقسیم کر چکی ہے ۔

مصنف کے بارے میں