خاتون جج کو دھمکی ، جے آئی ٹی کی طلبی پر عمران خان آج بھی پیش نہیں ہوئے 

خاتون جج کو دھمکی ، جے آئی ٹی کی طلبی پر عمران خان آج بھی پیش نہیں ہوئے 
سورس: File

اسلا م آباد:  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  جے آئی ٹی کی طلبی پر   آج پھرپیش نہیں ہوئے ۔ جے آئی ٹی سابق وزیر اعظم کو خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں  شام 5 بجے تھانہ مارگلہ میں پیش ہونے کیلئے نوٹس بھجوا یا تھا۔

  عمران خان گزشتہ روز بھی جے آئی  ٹی میں پیش نہیں ہوئے تھے جس کے بعد ان کے وکیل کے ذریعے جواب جمع کروا یا گیا تھا  ، جے آئی ٹی نے انہیں آج دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔

 عمران خان کی جانب سے وکیل کے ذریعے پولیس کی جے آئی ٹی کو  جمع کرائے جواب میں کہا گیا ہے تحریک انصاف کا چئیرمین ہوں اور پاکستان کا وزیراعظم رہ چکا ہوں۔ حکومت نے سیاسی مخالفت کی وجہ سے شہباز گل پر تشدد کیا۔

عمران خان نے کہا کہ  اسلام آباد ہائی کورٹ میں داخل رپورٹ میں شہباز گل پر تشدد ثابت ہوا۔ تقریر میں جو کچھ کہا دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا۔ کوئی غیر قانونی عمل کیا نہ ہی کسی کو نقصان پہنچایا میں بے گناہ ہوں مقدمہ خارج کیا جائے۔

مصنف کے بارے میں