آٹے کی قیمت نے ملکی تاریخ کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

 آٹے کی قیمت نے ملکی تاریخ کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

 ملک میں اشیاءخورونوش  کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے ۔ان اشیاء میں اس وقت سب سے زیادہ قیمت آٹے کی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق  کوئٹہ کے شہری سب سے زیادہ مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں ، جہاں آٹے کی فی کلو قیمت 115 روپے تک جاپہینچی ہے۔

 ادارہ شماریات کا کہنا ہے  کوئٹہ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی کم  سے کم قیمت 2300 روپے  ہے  اس کے علاوہ  کراچی میں  آٹا 2200 روپے تک  فروخت کیا جا رہا ہے۔

 دوسری جانب کوئٹہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ  آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2600 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔