معروف ٹک ٹاکر جوڑی کے گھر چوری کی واردات

معروف ٹک ٹاکر جوڑی کے گھر چوری کی واردات

لاہور: مشہور ٹک ٹاکر جوڑی  ذوالقرنین اور کنول آفتاب کے گھر  سے چور  لاکھوں روپے  کا قیمتی سامان ، پیسے، زیورات، مہنگے پرفیومز، گھڑیاں  لے گئے ۔

   ذوالقرنین اور کنول آفتاب نے سوشل میڈیا پر اپنے گھر میں ہونے والی چوری کے حوالے سے ویڈیو شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

 ذوالقرنین کا کہنا ہے کہ وہ سیلاب زدگان کیلئے ڈونیشن کی غرض سے خیر پور گئے ہوئے  تھے۔ الصبح  جب واپس آئے  تو  گھر سب سامان بکھرا ہوا تھا اور گھر کے دروازوں کے تالے بھی ٹوٹے ہوئے تھے۔

ذوالقرنین نے مزید کہا کہ ہمارے گارڈ نے ہمیں بتایا کہ دن کے وقت تو میں یہاں موجود تھا مگر چوری رات کے کسی وقت ہوئی ہے۔

چوری کی واردات سے متعلق  ذوالقرنین  نے بتایا کہ چور  گھر  سے  قیمتی سامان ، پیسے، زیورات، مہنگے پرفیومز اور  گھڑیاں چوری کر کے لے گئے ہیں۔