روس کا یوکرین فوجی رڈار سٹیشن تباہ کرنے کا دعویٰ

روس کا یوکرین فوجی رڈار سٹیشن تباہ کرنے کا دعویٰ

ماسکو: روس  نے  یوکرینی علاقے مائیکولیف میں فوجی رڈار اسٹیشن تباہ کرنے کا دعویٰ  کیا ہے۔ 

روسی وزارت دفاع کے مطابق  فوج نے مائیکولیف میں یوکرینی فوج کا ٹریکنگ رڈار اسٹیشن تباہ کردیا ہے۔

 اس کے علاوہ یوکرین کے مشرقی علاقے میں یوکرینی فوج کے اسلحے کے  6  گودام بھی تباہ کردیئے ہیں ۔

روس کی وزارت دفاع نے یوکرین کے 13 ڈرون اور 5 میزائل فضا میں تباہ کرنے کا دعوی بھی کیا ہے۔