توہین عدالت کیس ، اسلام آباد ہائیکورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی قبول کروں گا: عمران خان 

توہین عدالت کیس ، اسلام آباد ہائیکورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی قبول کروں گا: عمران خان 
سورس: File

گوجرانوالہ : سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے زبردست فیصلے کیے ہیں ۔توہین عدالت کیس میں عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی قبول کروں گا۔ 

  

گوجرانوالہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ نے زبردست فیصلے کیے جن کی تعریف بھی کی ہے۔ حکومت کی کوشش تھی کہ پی ٹی آئی کو ختم کردیں ۔6 ماہ سے جلسے کررہا ہوں لوگ بڑی تعداد میں نکل رہے ہیں۔ اب ان کی کوشش ہے کہ عمران خان کو نااہل کرادیں۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ مجھے بنی گالا پکڑنے آ رہے تھے میں نے بیگ تیار کرلیا تھا۔ جیل تو چھوٹی چیز ہیں میں حقیقی آزادی کے لیے جان بھی قربان کرسکتا ہوں۔ 

عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنے ملک کی اسٹیبلشمنٹ سے سوال کرنا چاہتا ہوں۔ اگر یہ ملک مزید نیچے جاتا ہے تو یہ قوم آپ کو زمہ دار ٹھہرائےگی۔ اس لیے ابھی بھی وقت ہے آپ ٹھیک فیصلے کریں۔

انہوں نے کہا کہ میرے اوپر جو دہشت گردی کا مقدمہ اس لیےکیاگیا کیونکہ میں نے کہا کہ ہم لیگل ایکشن لیں گے۔میرا چیف آف سٹاف تھا میں اس پر رئیکٹ کیوں نہ کرتا۔اطہر من اللہ کے ہائی کورٹ نے بڑے زبردست فیصلے کیے ہیں میرا جو بھی فیصلہ آئےمیں قبول کروں گا۔

مصنف کے بارے میں