آرمی چیف کا اندرون سندھ سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ 

آرمی چیف کا اندرون سندھ سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ 
سورس: Twitter

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اندرون سندھ  دوردراز علاقوں کا دورہ کرکے سیلاب متاثرین کے ساتھ وقت گزارا ۔انہوں نے دادو اور ملحقہ علاقوں کے متاثرین کیلئے 5 ہزار خیمے بھجوانے کی ہدایت کی ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  اندرون سندھ ضلع دادو کے دور دراز علاقوں کا دورہ کیا اور ریلیف و میڈیکل کیمپوں میں متاثرین سیلاب کے ساتھ وقت گزارا۔

آرمی چیف نے  متاثرین سیلاب کی ضروریات کا جائزہ لینے کے بعد فارمیشن کو دادو اور ملحقہ علاقوں کے سیلاب متاثرین کیلئے 5 ہزار خیمے بھجوانے کی ہدایت کی۔

 آرمی چیف نے ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں مصروف جوانوں سے ملاقات کی اوردادو ،خیرپور ناتھن شاہ ،جوہی ،مہر اور منچھر لیک کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ۔دادو کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔تمام علاقوں میں ریسکیو کا کام ختم ہوگیا ہے لیکن یہاں جاری ہے۔ سیلاب متاثرین کے لیے عالمی برادری نے بھی کام شروع کردیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں