پرنس سعد بن فیصل بن عبدالعزیز السعود انتقال کر گئے

پرنس سعد بن فیصل بن عبدالعزیز السعود انتقال کر گئے

جدہ : سعودی عرب کے شاہی خاندان کے انتہائی اہم فرد پرنس سعد بن فیصل بن عبدالعزیز السعود انتقال کر گئے ۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے ) کے مطابق پرنس سعد بن فیصل بن عبدالعزیز السعود کی نماز جنازہ حرم مکہ میں نمازِ عصر کے وقت پر ہو گی ۔

پرنس سعد بن فیصل بن عبدالعزیز السعودکی وفات پر شاہی خاندان کے ارکان نے گہر ے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے ۔