سعودی عرب میں ٹریفک حادثات کا ریکارڈ رکھنے والے ڈرائیورز کو انشورنس کے لئے زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی، حکام

سعودی عرب میں ٹریفک حادثات کا ریکارڈ رکھنے والے ڈرائیورز کو انشورنس کے لئے زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی، حکام

ریاض: وہ گاڑی مالکان جن کے ریکارڈز میں ٹریفک کے حادثات زیادہ ہیں انہیں انشورنس کوریج کی درخواست دیتے ہوئے بیمہ کی زیادہ قسط ادا کرنا پڑے گی۔

سعودی عرب مانیٹری ایجنسی (اسی اے ایم اے) کے مطابق سعودی انشورنس ریگولیٹرز کے حکام نے ان ڈرائیورز کو جو زیادہ ٹریفک حادثات میں ملوث ہیں ، اور ان کے ریکارڈ میں ٹریفک حادثات کے زیادہ واقعات ہیں انہیں انشورنس کی زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی ۔  

ان کمپنیوں نے پہلے مرحلے کو لاگو کرنے کا آغازکردیا ہے ، جس میں نوکلیم بونس کا 30فیصد ان موٹر گاڑیوں کے مالکان کو پیش کیا جائے گاجنہوں نے تین سالوں سے کسی بھی ٹریفک حادثات کے بونس کا دعویٰ نہیں کیا ہے۔

اسی اے ایم اے نے تاحال دوسرے مرحلے کا آغاز نہیں کیا ہے، جس میں ٹریفک حادثات کا باعث بننے والے گاڑیوں کے مالکان کو پرکھاجائے گا۔انشورنس کمپنیاں کو گزشتہ ہفتہ کو اس مرحلے کے پہلے پروگرام کو لاگو کرنے کے کئی سوالات کا سامنا ہے اور انہوں نے ان 20 سوالات کا جواب دے دیا ہے جو کہ سب سے زیادہ پوچھے گئے ہیں۔تاحال بیمہ کی قسط تشکیل دیتے ہوئے انشورنس کمپنیاں ٹریفک کی خلاف ورزیاں شامل نہیں کررہی ہی