کل بھوشن یادیوکی سزا پر بھارتی سیاستدان بھی سٹ پٹا گئے

کل بھوشن یادیوکی سزا پر بھارتی سیاستدان بھی سٹ پٹا گئے

نئی دہلی :پاکستان نے بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کو سزائے موت کیا سنا ئی بھارتی میڈیا کو بھی مرچیں لگ گئیں ۔بھارتی سیاستدانوں اور میڈیا نے پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا ۔بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کی موت کی سزا پر بھارتی میڈیا آگ بگولا ہو گیا اوربھارتی سیاست دان بھی سٹ پٹا گئے۔
بھارتی سیاست دان سوامی سبرامنین (Subramanian Swamyکہتے ہیں ۔کل بھوشن کو پھانسی پر چڑھایا تو نتائج کا ذمہ دار پاکستان ہوگا ۔بھارتی میڈیا بھی اس موقع پرپیچھے نہ رہا اور پاکستان کے خلاف خوب زہر اگلا۔
بھارتی میڈیا نے کلبھوشن کی سزائے موت کو غیر منصفانہ قرار دے کر خوب واویلا بھی کیا۔بھارت کی جانب سے PakPlotsMurder کے ہیش ٹیگ ٹویٹر پر انتہاپسندوں نے پاکستان مخالف لفظی حملوں کی یلغار کررکھی ہے۔