بھارتی کسان برہنا ہوکر نئی دلی میں مظاہروں پر مجبور

بھارتی کسان برہنا ہوکر نئی دلی میں مظاہروں پر مجبور

نئی دہلی :مودی سرکار کے راج میں اپنے بھی بے حال ہیں اس دفعہ بھارتی کسان برہنا ہوکر نئی دلی میں وزیراعظم ہاوس کے سامنے مظاہروں پر مجبور ہوگئے۔تامل ناڈو کے کسان 28 دن سے دلی کے جنتر منتر پارک میں مطالبات کے لئے دھرنا دیتے رہے لیکن مودی سرکار کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔


بھارتی وزیراعظم نے ملاقات کا جھانسا دے کر احتجاج ختم کرایا لیکن ملاقات سے انکار کر دیا۔ اس پر کسانوں نے مشتعل ہوکر لباس اتار ڈالا اور سڑک پر برہنا مظاہرہ شروع کر دیا۔ پولیس نہتے مظاہرین پر ٹوٹ پڑی اور انہیں گرفتار کرلیا۔