ایم بی بی ایس طالب علم نے چلتی ٹرین میں حاملہ خاتون کی ڈیلیوری میں مدد دے کر اعلی ٰ مثال قائم کر دی

ایم بی بی ایس طالب علم نے چلتی ٹرین میں حاملہ خاتون کی ڈیلیوری میں مدد دے کر اعلی ٰ مثال قائم کر دی

احمد آباد:بالی ووڈ کی فلم تھری ایڈیٹس تو سب نے دیکھی ہو گی اس میں حاملہ خاتون کا سین جیسے فلمایا گیا اس نے سب کو حیران کر دیا ۔ سین میں عامر خان کی اداکاری نے سب کو اپنا گرویدہ کر لیا۔

مگر اس سین کو اصل زندگی میں بھی ہوتے لوگوں نے دیکھ لیا ہے ۔بھارتی ریاست احمد آبا دکی ”پوری ایکسپریس “ میں پیش آنے والی صورتحال نے سب کو حیران کر کے رکھ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پوری ایکسپریس میں حاملہ خاتون کو اچانک درد شروع ہوگیا ۔اتفاقاََ اس وقت اس کی بوگی میں ناگپور گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کا نوجوان طالب علم بھی موجود تھا ۔
طالب علم نے ایسی صورت حال میں اپنے سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ کے ذریعے اپنے سینئرز کے ساتھ رابطہ کیا اور حاملہ خاتون کو باقاعدہ طور مدد فراہم کی اور ایک خوبصورت بچے کی پیدائش ہوئی ہے  ۔
واضح رہے کہ 24سالہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ رائے پور چھتیس گڑھ جا رہی تھی ۔انہوں نے اپنی منزل سے تقریباََ تیس کلومیڑ پہلے ایمرجنسی چین کھینچ دی جس کے بعد ٹکٹ کلیکٹر نے نزدیکی ہسپتال ڈھونڈنا شروع کیا مگر کامیاب نہ ہو سکے ۔
تاہم ایم بی بی ایس طالب علم وپن نے اپنے خدمات فراہم کرنے کا کہا ۔اس مقصد کے لیے ایک اپارٹمنٹ کو خالی کرایہ گیا جہاں حاملہ خاتون کی ڈیلیوری کی گئی ۔