تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے بیٹی کو کوہاٹ کے سرکاری سکول میں داخل کرا دیا

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے بیٹی کو کوہاٹ کے سرکاری سکول میں داخل کرا دیا

پشاور :تحریک انصا ف کے ایم پی اے نے تاریخ رقم کر دی جنہوں نے اپنی بیٹی کوکوہاٹ کے سرکاری سکول میں داخل کرا دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا سے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ضیااللہ بنگش نے اپنی بیٹی کو سرکاری سکول میں داخل کرا کے نئی روایت ڈال دی۔ ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سرکاری ا سکو لوں کا معیارتعلیم نجی سکولوں کے معیار تعلیم سے کم نہیں ہے۔
ضیااللہ بنگش کا کہنا تھا کہ جب صوبائی حکومت تشکیل دی تو نظام تعلیم بہت خراب تھا، ان کی بیٹی کے داخلے بعد مزید 50 بچوں نے سرکاری سکول میں داخلہ لیا ۔ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ خیبرپختوانخوا میں سرکاری سکولوں کا معیار تعلیم اب کسی بھی نجی سکولوں سے کم نہیں رہا ہے۔