کویت کی ایک سڑک حضرت علامہ اقبال کے نام سے منسوب

کویت کی ایک سڑک حضرت علامہ اقبال کے نام سے منسوب

کویت سٹی: کویت کے علاقے میں فحاحیل کی ایک سڑک شاعر مشرق علامہ اقبال کے نام سے منسوب کر دی گئی ہے، ذرائع کے مطابق کویت کی شارع نمبر 21 علامہ اقبال سے منسوب کر دیا،سڑک کے کتبے پر لکھا گیا کہ علامہ اقبال ابن نور ابن محمد رفیق نے 1938 میں پاکستان بننے کا خواب دیکھا تھا جس کی تکمیل 1947میں ہوئی۔
یہ پہلا موقع نہیں جب علامہ اقبا ل کو کسی غیر ملک میں خراج تحسین کیا گیا اس پہلے جرمنی میں بھی علامہ کے نام سے ایک سڑک موجود ہے اور ایران میں بھی علامہ اقبال کو اقبال لاہوری کے نام سے یاد کیا جاتا ہے اور ایرانی ان کو اپنا شاعر بھی مانتے ہیں