کلبھوشن یادیو سے آخری خواہش بھی پوچھی جائے گی۔ میڈیا ذرائع

کلبھوشن یادیو سے آخری خواہش بھی پوچھی جائے گی۔ میڈیا ذرائع

اسلام آباد :کلبھوشن یادیو سے بین الاقوامی قوانین کے تحت آخری خواہش پوچھی جائے گی اور اس خواہش کو پورا کرنے کے بھی کوشش کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو گزشتہ روز  سزائے موت سنا دی گئی ہے ۔ کلبھوشن یادیو نے پاکستان میں بد امنی اور انتشار پھیلانے کا اعتراف کیا تھا۔

کلبھوشن یادیو نے اعتراف کیا تھا کہ وہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے مشن پر تھا کہ پاکستان میں ساز ش کر کے اسے توڑا جائے ۔ اور پاکستان کے ناراض گروپ اور سیاسی جماعتوں کو مالی طور پر بھی بھر پور تعاون فراہم کیا جائے ۔ 

میڈیا ذرائع کے مطابق کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کا حکم جاری کر دیا گیا البتہ سزائے موت پر عملدرآمد رواں ہفتے یا آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ سزائے موت پر عملدرآمد میں چند روز درکار ہوں گے۔

کلبھوشن یادیو سے بین الاقوامی قوانین کے تحت آخری خواہش پوچھی جائے گی اور اس خواہش کو پورا کرنے کے بھی کوشش کی جائے گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پھانسی سے قبل غیر مسلم ہونے کی وجہ سے کلبھوشن یادیو کواس کے مذہبی عقائد کے مطابق عبادت کرنے کے لیے وقت بھی دیا جائے گا۔