کلبھوشن کے معاملے پر وزیراعظم نے پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا

کلبھوشن کے معاملے پر وزیراعظم نے پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا

اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا۔ آرمی ایکٹ کے تحت کسی بھی ملک کے جاسوس کو ایسی ہی سزا ملتی ہے تاہم حکومت نے معاملہ عالمی فورم پر بہتر اندازمیں نہیں اٹھایا۔

حکومت کو دنیا کو بتانا چاہیے تھا کہ پاکستان نے آئین و قانون کے مطابق کلبھوشن کو سزا سنائی۔ ان کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب یا پیپلز پارٹی کے ساتھیوں کو اٹھانے پر ہمارا احتجاج اصولوں پر مبنی ہے۔ حال ہی میں فوجی عدالتوں کی آئینی ترمیم منظور ہوئی اس میں یہ لکھا گیا کہ گرفتاری کے چوبیس گھنٹوں میں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں گرفتار کرنے پر نہیں اٹھا کرغائب کرنے پرتشویش ہے۔ خورشید شاہ نے کہا نواز شریف آئین کے تحفظ اور عملدرآمد میں ناکام ہیں۔ زرداری صاحب کے ساتھیوں کو ماورائے آئین اٹھانے کے معاملے پر کل قومی اسمبلی بھی شدید احتجاج کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں