بھارت کا منفی پروپیگنڈا ناکام بنانے کے لیے سفارتی حکمت عملی تیار

بھارت کا منفی پروپیگنڈا ناکام بنانے کے لیے سفارتی حکمت عملی تیار

لاہور:بھارتی جاسوس کل بوشن یادیو کو سزائے موت کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد بھارتی ایوانوں میں کھلبلی پیدا ہو گئی ہے۔ یہ یقینی بات کے بھارت منفی اقدامات کی کوشش کرے گا،پاکستان حکومت نے بھی اس سلسلے میں مناسب حکمت عملی طے کر لی ہے اور مودی سرکار کے منفی پروپیگنڈے کا ناکام بنانے کے لیے سفارتی حکمت عملی طے کر لی ہے۔مودی حکومت جس بھی عاملی فورم پر اپنے دہشت گرد کی سزا کا معاملہ اُٹھائے گی ،پاکستان بھی اس فورم پربھارت کی دہشت گردی کل بھوشن کی پاکستان میں تخریبی کاروائیوں کے ثبوت اور اعترافی بیانات پیش کرے گی۔
وفاقی حکومت نے اس حوالے سے دفتر خارجہ کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ بھارتی پروپیگنڈے کا ہر سطح پر مناسب جوات دیا جائے اور عالمی برادری کو آگاہ کیا جائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی حکومت اقوام متحدہ سے مطالبہ کر سکتی ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کرانے میں ملوث ہونے کے ثبوتوں کی روشنی میںبھارت پر پابندی عائد کر دی جائیں،اور اس فور م کو کشمیر میں جاری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو معاملہ بھی اُٹھا یا جائے گا