اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں نیا موڑ، معطل شرجیل خان نے ٹیم آفیشل کا نام لے لیا

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں نیا موڑ، معطل شرجیل خان نے ٹیم آفیشل کا نام لے لیا

لاہور:پاکستان سپر لیگ میں کھیل سے کھیلواڑ تو ہو گیا اب نیا کھیل شروع ہونے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق معطل اوپنر شرجیل خان نے لیگ اور خاص طور پر ایک اہم آفیشل کا نام لیا ہے۔ پیشیاں بھگتنے والے لیفٹ ہینڈ بلے باز کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شرجیل خان کو اہم شخصیت نے بکی سے ملنے کا کہا تھا۔
دوسری جانب اسکینڈل کے مرکزی کردار ناصر جمشید کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا دعویٰ بھی کھوکھلا ثابت ہونے کا امکان ہے۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ لیگ اور کیس کے کرتا دھرتا حکام کو ڈر ہے کہ ناصر جمشید شکنجے میں آگیا تو بڑے نام بے نقاب ہو سکتے ہیں۔ اس لیے ناصر جمشید کو روپوش کرائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ لندن تک کا سفر کرنے والے پی سی بی کے قانونی مشیر سلمان نصیر کے دورے میں بھی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہو سکے گی۔