ملالہ اقوام متحدہ کی پیامبر کا اعزاز حاصل کرنیوالی پہلی پاکستانی شخصیت

ملالہ اقوام متحدہ کی پیامبر کا اعزاز حاصل کرنیوالی پہلی پاکستانی شخصیت

نیو یارک: ملالہ یوسف زئی اقوامِ متحدہ کی جانب سے' مسینجر آف پیس ' کا اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی شخصیت بن گئیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے 19 سالہ ملالہ یوسف کو امن کے پیامبر ہونے کے اعزاز سے نوازا گیا۔

اقوام ِ متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی تقریب میں ملالہ یوسف زئی نے امن کی پیامبر کا عہدہ سنبھال کر اپنی زندگی کو تعلیم کے فروغ کیلئے وقف کرنے کا عزم ایک بار پھر دہرایا۔ ملالہ یوسف زئی امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی اور امن کی پیامبر کا عہدہ سنبھالنے والی اب تک کی سب سے کم عمر خاتون ہیں۔

لڑکیوں کی تعلیم کے حق میں آواز بلند کرنے والی پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی 2014 میں امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی کم عمر شخصیت بنی تھیں۔

اس مہم میں سرگرم ہونے کی بنا پر پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے سوات میں طالبان عسکریت پسندوں نے 2012 میں انہیں فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ انہیں علاج کے لئے برطانیہ لے جایا گیا جہاں صحت یابی کے بعد وہ اب وہیں اپنے خاندان کے ہمراہ مقیم رہ کر اپنی تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں