کلبھوشن کو پھانسی ,بھارت تلملا اٹھا، بے گناہ قید پاکستانی خواتین کی رہائی کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا

 کلبھوشن کو پھانسی ,بھارت تلملا اٹھا، بے گناہ قید پاکستانی خواتین کی رہائی کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا

لاہور: کلبھوشن کو پھانسی کی سزا سنائے جانے پر بھارت نے پاکستانی قیدی خواتین کی رہائی کا معاملہ کھٹائی میں ڈال دیا۔ بھارتی جیل میں فاطمہ ،ممتاز اور ننھی حنا ناکردہ گناہ پر مزید قید بھگتنے پر مجبور ہو گئیں۔بے گناہ قید پاکستانی خواتین فاطمہ، ممتاز اور حنا کی رہائی میں بھارتی حکومت تاخیری حربے استعمال کرنے لگی۔

خواتین کی بے گناہی ثابت ہونے کے باوجود بھارت مکاری دکھاتے ہوئے ان کی سفری دستاویزات بنانے میں ٹال مٹول کرنے لگا۔ فاطمہ اور ممتاز 2006 میں اپنی ماں رشیدن بی بی کے ہمراہ بھارت گئی تھیں،جبکہ حنا کی پیدائش جیل ہی میں ہوئی تھی۔

مصنف کے بارے میں