عاطف اسلم پہلی بار کسی ایوارڈ کی میزبانی کریں گے

عاطف اسلم میزبانی کریں گے

عاطف اسلم پہلی بار کسی ایوارڈ کی میزبانی کریں گے

کراچی:عاطف اسلم پہلی بار کسی بھی ایوارڈ کی میزبانی کریں گے، اس بات کا اعلان معروف فیشن ڈیزائنراور ایوارڈز کے ڈائریکٹر حسن شہریار یاسین نے ”ایچ ایس وائے مینشن“ میں میڈیا کے ساتھ خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔ 

شو کی پروڈکشن اور ڈائریکشن معروف فیشن ڈیزائنر اور فیشن کوریوگرافر حسن شہریار یاسین کریں گے۔ حسن شہریار یاسین کا کہنا تھا کہ عاطف اسلم انتہائی اعلیٰ درجے کے فنکار ہیں جو ایوارڈز کی زینت میں مزید چار چاند لگادیں گے.

اس موقع پر عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بڑے ایوارڈز کی میزبانی کرنے پر بے حد پرجوش اور خوش ہوں، اپنے پرستاروں کو نئے انداز میں نظر آؤں گا جو کہ امید ہے انہیں پسند آئے گا، لکس ایوارڈز کے ساتھ دیرینہ وابستگی رہی ہے، کوشش کروں گا کہ اس بار کچھ نیا کریں جو کہ ایوارڈز میں تازگی کا احساس لائے۔