جنسی سکینڈل: امریکی ریاست الاباما کے گورنر مستعفی

 جنسی سکینڈل: امریکی ریاست الاباما کے گورنر مستعفی

الاباما: جنسی سکینڈل کا سامنا کرنے والے امریکی ریاست الاباما کے گورنر رابرٹ بینٹلی نے عہدے سے استعفی دے دیا۔

پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ گورنر الاباما پر دو الزامات ثابت ہوگئے تھے۔ امریکی میڈیا کے مطابق بینٹلی پرچندے کی رقم ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے اور رپورٹ جمع نہ کرنے کا الزام تھا۔ جنسی سکینڈل کے بعد گورنر رابرٹ بینٹلی کی شہرت پہلے ہی شدید متاثر ہوئی تھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق گورنر رابرٹ بینٹلی کے خلاف مواخذے کا بھی امکان تھا۔واضح رہے کہ ری پبلکن گورنر نے2016 میں اپنی سینئر سیاسی مشیر سے متعلق جنسی ریمارکس دیے تھے تاہم انہوں نے جنسی تعلق سے انکار کیا ہے۔