سنگھ سدھو کے خلاف ’’دی کپل شرما شو‘‘ میں فحش لطیفے اور بیہودہ مکالمے ادا کرنے پر کارروائی کا مطالبہ

سنگھ سدھو کے خلاف ’’دی کپل شرما شو‘‘ میں فحش لطیفے اور بیہودہ مکالمے ادا کرنے پر کارروائی کا مطالب

 سنگھ سدھو کے خلاف ’’دی کپل شرما شو‘‘ میں فحش لطیفے اور بیہودہ مکالمے ادا کرنے پر کارروائی کا مطالبہ

ہریانہ: بھارتی ایڈووکیٹ نے ریاست پنجاب کی حکومت سے کامیڈین اور وزیر نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف ’’دی کپل شرما شو‘‘ میں فحش لطیفے اور بیہودہ مکالمے ادا کرنے پر کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

کامیڈین کپل شرما اور سنیل گروور کی لڑائی کا معاملہ ابھی تھما نہیں تھا کہ شو کے اہم کردار نوجوت سنگھ سدھو بھی شوکی وجہ سے ہائیکورٹ میں پیشیاں بھگت رہے ہیں لیکن اب سدھو کے زبان پر قابو نہ پانے کے باعث وہ ایک اور مشکل میں پھنستے دکھائی دے رہے ہیں۔

درخواست گزار نے کہا ہے کہ 8 اپریل کو اہل خانہ کے ساتھ ’’دی کپل شرما شو‘‘ دیکھ رہا تھا کہ اس دوران نوجوت سنگھ سدھو نے فحش لطیفے اور بیہودہ مکالمے ادا کیے جو کہ  فیملی اور ٹیکنالوجی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جس سے کئی لوگوں کے جذبات کو بھی ٹھیس پہنچی ہے لہٰذا اس بناء کابینہ ممبر کے خلاف فی الفور کارروائی کی جائے۔ درخواست گزار نے پروگرام کی ریکارڈنگ کو بھی دوران سماعت ہائی کورٹ بطور ثبوت پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔