تیسرا ون ڈے، ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ

گیانا : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے دوران تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

تیسرا ون ڈے، ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ

گیانا : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے دوران تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ایک روزہ انٹر نیشنل میچ گیانا میں کھیلا جا رہا ہے جس میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے ، قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کےخلاف ون ڈے سیریز جیتنے کے لئے آج کے میچ میں تمام کھلاڑی پر جوش ہیں ، ہمارے بولرز کی کارکردگی پہلے سے مزید بہتر ہو رہی ہے جس پر میں خوش ہوں۔آخری ون ڈے میں اپنی بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان جاری ون ڈے سیریز ابھی تک 1۔1 سے برابر ہے۔