پاکستان میں سام سنگ ایس 8 اور ایس 8پلس کی پری بکنگ شروع

لاہور: پاکستان میں سامنگ گلیکسی ایس ایٹ اور ایس ایٹ پلس کے لئے بالآخر خوشخبری آگئی کیونکہ سام سنگ کے منتخب ڈیلرز نے پاکستان میں پی بکنگ شروع کر دی۔

پاکستان میں سام سنگ ایس 8 اور ایس 8پلس کی پری بکنگ شروع

لاہور: پاکستان میں سام سنگ گلیکسی ایس ایٹ اور ایس ایٹ پلس کے لئے بالآخر خوشخبری آگئی کیونکہ سام سنگ کے منتخب ڈیلرز نے پاکستان میں پری بکنگ شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پری بکنگ کے لیے آپ کو ایک فارم بھرنا ہوگا جبکہ شناختی کارڈ کی ایک کاپی اور دس ہزار روپے جمع کرانا ہوں گے، اس فون کی قیمت ابھی سامنے تو نہیں آئی مگر گلیکسی ایس ایٹ 86 ہزار روپے تک کا ہوسکتا ہے۔پری آرڈر بکنگ کرانے کی سہولت 27 اپریل تک دستیاب ہیں اور یہ صارفین کو 28 اپریل سے ملنا شروع ہوجائیں گے۔
گلیکسی ایس ایٹ 5.8 انچ جبکہ گلیکسی ایٹ پلس 6.2 انچ اسکرین کے ساتھ ہے مگر انفنٹنی ڈسپلے اور بیزل لیس ہونے کے باعث یہ دیکھنے میں گلیکسی ایس سیون جتنے ہی لگتے ہیں جبکہ کواڈ ایچ ڈی ریزولویشن یا 2960x1440 ہے۔ان فونز کے کیمروں کو گزشتہ سال کے مقابلے میں بہتر بنایا گیا ہے اور اس بار بھی 12 میگا پکسل ڈوئل پکسل رئیر کیمرہ دیا گیا ہے جس میں ایف 1.7 آپرچر موجود ہے جو کہ گلیکسی ایس سیون میں بھی تھا مگر اس بار سام سنگ نے تصاویر کے پراسیس کے طریقے کو بدلا ہے ۔ سام سنگ نے اسے اپنا طاقتور ترین فون قرار دیا ہے جس میں اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل اسٹوریج ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
فون کو ان لاک کرنے کے لیے آئی آر آئی ایس اسکینر دیا گیا ہے یعنی آپ آنکھوں سے ڈیوائس کو ان لاک کرسکیں گے، اسی طرح چہرے کی شناخت سے بھی فون کی ہوم اسکرین تک رسائی کا فیچر بھی دیا گیا ہے، جبکہ فنگر پرنٹ اسکینر کے ساتھ روایتی پاس ورڈ اور پیٹرن لاک بھی دیئے گئے ہیں۔گلیکسی ایس سیون کی طرح یہ بھی ڈسٹ اور واٹر ریزیزٹنٹ ہیں جبکہ فنگر پرنٹ سنسر فرنٹ سے بیک پر کیمرے کے برابر میں چلا گیا ہے۔اور پہلی بار سام سنگ کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ بیکسبی کو بھی متعارف کرایا گیا اور کمپنی کے مطابق اس کی مدد سے آپ صرف آواز سے ہی اپنے فون سے وہ کام لے سکتے ہیں جو اسکرین کو ٹچ کرنے پر کیا جاتا ہے اور ایسا فیچر فی الحال دیگر ڈیجیٹل اسسٹنس میں دستیاب نہیں۔گلیکسی ایس ایٹ کے لیے سام سنگ نے ڈیکس نامی خصوصی ڈوک تیار کیا ہے جس پر رکھنے کے لیے بعد آپ اس فون کو بطور ڈیسک ٹاپ اینڈرائیڈ کمپیوٹر کے طور پر استعمال کرسکیں گے اور بس مانیٹر، ما?س اور کی بورڈ کی ضرورت ہوگی۔

8de75653645efd7c09d20928e53cb0d8