اداکارہ شبانہ اعظمی نے اپنے خاوندجاوید اختر کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ سب دیکھتے رہ گئے

اداکارہ شبانہ اعظمی نے اپنے خاوندجاوید اختر کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ سب دیکھتے رہ گئے

 اداکارہ شبانہ اعظمی نے اپنے خاوندجاوید اختر کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ سب دیکھتے رہ گئے

بالی ووڈ : اداکارہ شبانہ اعظمی اور نامور شاعر جاوید اختر کو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا بہترین جوڑا مانا جاتا ہے۔لیکن کتنے تعجب کی بات ہے کہ جاوید اختر نے آج تک اپنی اہلیہ شبانہ اعظمی سے کسی قسم کی رومانوی بات تک نہیں کی، یہ حیران کن انکشاف کسی اور نے نہیں بلکہ خود شبانہ اعظمی نے کیا ہے۔

 جاوید اختر اپنے کیریئر میں کئی رومانوی گانے اور شعر تحریر کرچکے ہیں۔

 شبانہ اعظمی کا اپنے اور جاوید اختر کے رشتے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بہت ساری لڑکیاں میرے پاس آتی ہیں اور کہتی ہیں کہ میں بہت خوش نصیب ہوں جو میری جاوید اختر سے شادی ہوئی، وہ کتنے رومانوی گانے اور شاعری لکھتے ہیں، تاہم جاوید اختر بالکل رومانٹک نہیں، انہوں نے مجھ سے کبھی کوئی رومانوی بات نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ آج بھی مجھے بے حد ہنساتے ہیں، وہ کافی مزاحیہ ہیں، ہم دونوں ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں، جاوید عموماً کہتے ہیں کہ میں ان کی بہت اچھی دوست ہوں اور شادی بھی ہماری دوستی کو ختم نہیں کرسکی۔