آئی پی ایل میچ کے دوران غیرملکی کرکٹرز پر جوتوں کی بارش

آئی پی ایل میچ کے دوران غیرملکی کرکٹرز پر جوتوں کی بارش
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

چنائی : بھارت میں آئی پی ایل کھیلنے والے غیرملکی کرکٹرز عدم تحفظ کا شکار  ہو گئے۔تامل ناڈو میں عوام نے غیرملکی کھلاڑیوں پر جوتوں کی بارش کردی۔

چنائی میں ایک بار پھر تعصب زدہ بھارتیوں نے غیرملکی کھلاڑیوں پر شرمناک حرکت کر دی۔آئی پی ایل کے چوتھا میچ جو میزبان چنائی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان ایم اے چدم برم اسٹیڈیم  چنائی میں کھیلا جا رہا تھا۔ میچ کے دوران تماشائیوں نے تعصب زدہ ذہنیت دکھاتے ہوئے  باؤنڈری کے قریب رویندرا جڈیجہ اور فاف ڈوپلیسس پر بوتلیں اور جوتے پھینکے۔مشتعل تماشائیوں نے کالے رنگ کی شرٹس پہنی ہوئی تھیں جبکہ ان کےہاتھ کالے رنگ کے غبارے بھی تھے۔ واقعے کے بعد پولیس اور گراؤنڈ انتظامیہ نے مشتبہ تماشائیوں کو گراؤنڈ سے باہر نکال دیا اور بھارتی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق ان تماشائیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت سے ایشیا کپ 2018 کی میزبانی چھن گئی

اطلاعات کے مطابق یہ احتجاج تامل ناڈو کو پانی کی عدم دستیابی کیخلاف کیا گیا ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ چنئی کو دریائی پانی کی فراہمی تک ایم اے چدم برم اسٹیڈیم میں ہونے والے آئی پی ایل کے تمام میچز منسوخ کئے جائیں۔اس کے علاوہ میچ کے آغاز سے قبل بھی ہزاروں کی تعداد میں افراد نے گراؤنڈ کے باہر چنئی کو دریائی پانی کی فراہمی کے لیے مظاہرہ کیا اور اس دوران پولیس سے مظاہرین کی جھڑپیں بھی ہوئیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں