بد ہضمی دور کرنے والی ایسی غذا جو باآسانی دستیاب ہے

بد ہضمی دور کرنے والی ایسی غذا جو باآسانی دستیاب ہے

اسلا م آباد: آج کے دور میں غیر میعاری خوراکیں دنیا بھر میں مرد و خواتین کے معدوں کو خراب کر رہی ہیں ، اب معدے میں اتنی طاقت بھی نہیں رہتی کہ ایک عام سی خوراک کو بھی ہضم کر سکے مگر ماہرین نے معدے کے بہتر کرنے اور ہاضمہ بہتر کرنے کے لیے کیلے کو اہم قرار دیا ہے ۔

کیلا زود ہضم غذا ہے ۔ یہ آسانی سے ہضم ہو کر معدے کو سکون پہنچاتا ہے ۔ یہ ایسی غذا ہے کہ اسے کسی بھی وقت کھا لیا جائے تو یہ معدے پر بوجھ نہیں بنتا ۔ اس میں شامل پوٹاشیم نظام انہضام کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ کیلا بدہضمی سے بچانے کے ساتھ ساتھ ڈائریا کو بھی کم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ 
کیلے کے علاوہ اورنج جوس بھی بد ہضمی کو دور کرنے کے لیے بہترین ہے ۔ کیونکہ معدے کی تیزابیت بدہضمی کا باعث بن سکتی ہے لہٰذا اورنج جوس میں موجود قدرتی ایسڈ اس تیزابیت کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔ کچھ بھی کھانے سے پہلے اورنج جوس کا استعمال زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے البتہ نشاستے والی چیزوں کے ساتھ اس کا استعمال نہ کریں تو بہتر ہے ۔
معدے کی تکلیف اور بدہضمی سے بچنے کے لیے مرچ مصالحوں کا بھی کم سے کم استعمال آپ کے لیے مفید ثابت ہوگا ۔ مرچ مصالحوں کی کمی کے باعث معدے کو غذا ہضم کرنے میں مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا البتہ مصالحوں میں آپ زیرے کا استعمال کر سکتے ہیں یہ جگر اور معدے کے لیے مفید ہے ۔ یہ جگر کے نظام کو فعال کرنے اور غذاکو تیزی سے ہضم کرانے کی صلاحیت رکھتا ہے  .