بلاول بھٹو نے تھر ایئرپورٹ کا افتتاح کر دیا

بلاول بھٹو نے تھر ایئرپورٹ کا افتتاح کر دیا

تھر: صحرائے تھر میں ائیر پورٹ کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد بلاول بھٹو نے آج اس کا افتتاح کر دیا ہے ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی حکومت نے ملک کی خوشحالی کے لیے بڑے منصوبے دیئے ہیں۔ تھر پارکر ائیرپورٹ سے کوئلے کی کانوں میں کام کرنے والے افراد کو سہولیات میسر آئیں گی/

تھر کے صحرا میں ائیر پورٹ کی تعمیرکا کام 25 ستمبر 2009 میں شروع ہوا اور ایک ہزار ایکڑ رقبے پر تعمیر کرائے جانے والے ائیر پورٹ پر تقریبا 272.07 ملین کی لاگت آئی ہے۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کے ایک اور رکن اسمبلی پی ایس پی میں شامل ہو گئے

سی کیٹیگری کے اس ائیر پورٹ پرمسافر اور جیٹ طیارے اتر سکتے ہیں۔ تھر کول ایریا میں ری سیٹلمنٹ پالیسی کے تحت گائوں سنہری درس میں 172 گھروں کی تعمیر بھی تیزی سے جاری ہے۔ مقامی افراد نے بھی صحرا میں ائیر پورٹ کی تعمیر کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ائیرپورٹ آمد پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تھر میں ائیرپورٹ کی تعمیر ترقیاتی کاموں کا آغازہے۔ آئندہ کچھ سالوں میں تھرپارکر کا نقشہ مکمل تبدیل نظر آئے گا اور یہ صرف مقامی سطح کا منصوبہ نہیں بلکہ تھر کے کوئلے سے پورے ملک میں توانائی کا بحران ختم ہو گا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں