عمران بھائی کو بھائی سے الگ کرنا چاہتے ہیں، مریم نواز

 عمران بھائی کو بھائی سے الگ کرنا چاہتے ہیں، مریم نواز

   اسلام آباد : سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے عمران خان کو سازشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران  خان بھائی کو بھائی سے الگ کرنا چاہتے ہیں،  نواز شریف کو شہباز شریف سے علیحدہ کرنے کی سازشیں پہلے بھی ناکام ہوئیں اب بھی ناکام ہو نگی ۔

یہ بھی پڑھیں:ایون فیلڈ ریفرنس، نواز شریف کے وکیل کی واجد ضیاء پر جرح مکمل
 
 احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان بھائی کو بھائی سے الگ کرنے کی سازش کر رہے ہیں . میاں نواز شریف کو شہباز شریف سے علیحدہ کرنے کی سازشیں پہلے بھی ناکام ہوئی ہیں اور اب بھی ناکام ہوں گی۔انہوں نے  کہا کہ سازشیں کرنے والے کو ہر جگہ سازشیں ہی نظر آتی ہیں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں