مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ وفاقی وزیر برائے کشمیر امور برجیس طاہر نے قرارداد ایوان میں پیش کی جس میں گزشتہ چند روز میں مقبوضہ کشمیر میں 20 سے زائد کشمیریوں کی شہادت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: 'شام کے معاملات میں براہ راست مداخلت کر کے مزید مشکلات میں نہیں پڑنا چاہتے'


قرارداد کے متن میں کہا گیا ہےکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج انسانی حقوق پامال کر رہی ہے اور یہ ایوان مقبوضہ کشمیر کے پر امن شہریوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہے اور عالمی برادری و انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر کی صورتحال پر خاموشی توڑنے کا کہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کے ایک اور رکن اسمبلی پی ایس پی میں شامل ہو گئے


قرارداد میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کشمیریوں کی پرامن جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا جب کہ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

یاد گزشتہ چند دنوں میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے کشمریوں پر ظلم کا نیا سلسلہ شروع کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد نوجوان شہید ہو گئے۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں